خیبرایجنسی………خیبرایجنسی کے جمرود بازارسے4ماہ قبل اغواہونےوالےڈاکٹرارشاد آفریدی کواغواکاروں نےرہاکردیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق جمرود بازار بائی پاس روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے چار ماہ قبل سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشاد آفریدی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا تھا۔ اغوا کاروں نے بھاری تاوان کی غرض سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ارشاد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ تاوان کی ادائیگی کے بعد اغوا کاروں نے ڈاکٹر ارشاد کو رہا کردیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔