پاکستان میں تھری جی نیٹ ورکس میں ٹیلی نار سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک
ٹیلی نار پاکستان کے تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد13لاکھ سے تجاوز کرگئی، تھری جی نیٹ ورک 45شہر وں تک وسیع
سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اپنے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے تھری جی سروس رول آؤٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان نے لودھراں، خانیوال، مالاکنڈ، رحیم یار خان، مری اور نتھیاگلی میں تھری جی سروسز کا آغاز کردیا ہے جبکہ اکتوبر کے اختتام تک لوئردیر، مانسہرہ، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی اور بھکّر میں بھی تھری جی سروس متعارف کرادی جائے گی۔ ان شہروں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین دو ہفتوں تک مفت تھری جی ٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جائے گی۔
تھری جی کی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ ایم بی50تک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2ڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں 13لاکھ تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان ملک کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا تھری جی نیٹ ورک ہے۔ ملک میں تھری جی کو فروغ دینے کی غرض سے ہم نہ صرف شہروں کے اندر تھری جی سائیٹس کا اضافہ کر رہے ہیں بلکہ مسلسل نئے شہروں میں بھی تھری جی سروس متعارف کر ا رہے ۔
ٹیلی نار پاکستان سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انٹر نیٹ صرف کچھ لوگوں تک محدود ہونے کے بجائے زیا دہ سے زیادہ لوگوں کو میسر ہونا چاہئے۔ اس ماہ کے اختتام تک تھری جی سروسز کو 45شہروں میں متعارف کروانا ہمارے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کو فروغ دیتے ہوئے ہم ملک میں انٹرنیٹ کے معاشی و معاشرتی کردار کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں جس کی بدولت لوگ انٹرنیٹ سے مزید مستفید ہوسکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان اسمارٹ فون، ٹیب لیٹس اور ڈیٹا پر مبنی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی عمدہ تھری جی سروس فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ان سروسز میں ہائی کوالٹی کی ویڈیو اور آڈیواسٹریمنگ اور ہائی ڈفینشن گیمز شامل ہیں۔ مزید بر آں جولائی 2014میں متعارف کرائے جانے والے ٹیلی نار ایپ اسٹور کے ذریعے صارفین کو گیم لوفٹ، ای اے گیمز ، ڈزنی وغیرہ کے 90فیصد سے زائد گیمز مفت دستیاب ہیں۔ٹیلی ناپر ایپ اسٹور پر فورٹومو کی ڈائریکٹ آپریٹر بلنگ کی سروس بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون بیلنس کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں۔