Farmers package By PM Nawaz Shareef
اسلام آباد پاکستان بھر میں کسانوں کے لیے بجلی تین روپے 65پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جس کا وزارت پانی وبجلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق نیپر ا نے زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونیوالی بجلی کی قیمت 14روپے فی یونٹ مقررکی تھی لیکن اب 10روپے 35پیسے فی یونٹ ملے گی ۔ بتایاگیاہے کہ جولائی 2014ءتاجون 2015ءتک ریلیف دیاگیا۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق حکومت کسانوں کیلئے چار روپے پینسٹھ پیسے سبسڈی دے گی جس کی مد میں جون 2015ءتک تقریباً 25ارب روپے خرچ ہوں گے ۔