Admiral Zaka Ullah took command of Pakistan Navy
اسلام آباد………ایڈمرل ذکااللہ نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی۔ نیول ہیڈکوارٹراسلام آباد میں نیول چیف کی تبدیلی کمان کی تقریب ہوئی جس میں آصف سندھیلہ نے عہدے کا چارج نئے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کے حوالے کیا، پاک بحریہ کے دستےنےنئےنیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کوگارڈ آف آنرپیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، پاکستان کی معیشت سمندرسے منسلک ہے، بحریہ کی تمام شعبوں میں ترقی میری ترجیح رہے گی، کوئی شک نہیں کہ پاک بحریہ کے افراد میں بہت صلاحیتیں ہیں۔ نئے نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک نیوی کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا،پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں پرعمل درآمد کرے گی، بحریہ کے افراد کی فلاح و بہبود پرمیری توجہ رہے گی، بحریہ حکومت کی پالیسی کی تحت علاقائی اورملکی سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بحریہ نہ صرف جدید ہتھیاروں سے لیس ہونی چاہئے بلکہ باصلاحیت لوگ بھی ہونے چاہئیں۔ایڈمرل ذکا اللہ نے آصف سندھیلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کی قیادت پوری صلاحیتوں سے ادا کی،بحریہ کیلئےآصف سندھیلہ کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔۔ایڈمرل ذکا اللہ نے 1978 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔اس سے قبل آصف سندھیلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ایڈمرل نیوی کو مزید مستحکم کرنامیری ترجیح رہی ہے،پاکستان نیوی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آصف سندھیلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سےنوجوان اورافسران نیوی میں بھرتی ہورہے ہیں، گزشتہ چندسالوں میں بلوچستان سےسیلرزاورافسران کی بڑی تعدادبھرتی ہوئی،بلوچستان سے نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کی حوصلہ افرائی کررہے ہیں۔
ISLAMABAD: Admiral Zakaullah took command of the Pakistan Navy at a change of command ceremony at the Naval Headquarters in Islamabad.
Outgoing Admiral Asif Sandila handed over the Naval command to Admiral Zakaullah.
Senior Defence officials and former naval chiefs also attended the ceremony.
On Oct 2 President Mamnoon Hussain on the advice of Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif has approved the appointment of Vice Admiral Muhammad Zakaullah HI(M) as Chief of Naval Staff (CNS).