عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود کو پھانسی دے دی گئی
فیصل آباد(زری نیوز)خون کا بدلہ خون جی ایچ کیو اور سر لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے ڈاکٹر عثمان اور مشرف پر حملہ کرنیوالے ارشد محمود کو پھانسی دیدی گئی ۔دیگرمیڈیا رپورٹس کے مطابق جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے ڈاکٹر عثمان اورمشرف پر حملہ کرنیوالے ارشد محمود کو پھانسی دیدی گئی ۔فیصل آباد جیل میں پھانسی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ‘پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دونوں مجرموں کو رات نو بجے پھانسی دی گئی ہے اس قبل نماز فجر کے بعد پھانسی دی جاتی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پھانسی گھاٹ لیجاتے ہوئے دونوں مجرمان اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہے تھے