عمران خان کا اسلام آباد کے ڈی چوک سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ پشاور کے اسکول میں جس طرح بچوں کو مارا گیا ایسا کبھی نہیں دیکھا، انسانی ذہن اس طرح کی دہشت گردی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نےکہا کہ جب نوازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تو پہلے نہ جانے کا سوچا کیونکہ ان لوگوں نے ہمارے لوگوں پر بہت تشدد کیا تھا لیکن اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اگر دہشت گردوں کو شکست دینا ہے تو ان لوگوں کو مل کر شکست دینا ہوگی۔