پاکستان میں کچھ مشہور سوالوں کے جواب جو تقریباً ہر بار ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔۔۔!!
1۔ لاری اڈے پر بس والے سے پوچھو کہ “استاد جی! بس کتنی دیر میں نکلے گی۔۔؟”
جواب: “باؤ جی! آپ بس بیٹھنے والی بات کریں، بس نکلنے ہی والی ہے۔۔!”
(بے شک اُس کے بعد بھی بس گھنٹہ وہی کھڑی رہتی ہے)
================================
2۔ سبزی والے سے پوچھو، “چاچا جی! کیا یہ سبزی آج کی تازہ ہے۔۔؟”
جواب: “بیٹا! کیا بات کر رہے ہو، آج صبح ہی منڈی سے لایا ہوں۔۔۔!”
(بھلے ہی سبزی دو دِن پرانی ہو)
================================
3۔ کوئی پھٹا ہوا کرنسی نوٹ دکاندار کو دکھاتے ہوئے اگر آپ کہیں کہ “جناب! یہ نوٹ پھٹا ہوا ہے تبدیل کر دیں۔!”
جواب: “جناب! آپ یہ نوٹ لے جائیں، اگر نہ چلا تو واپس کر دینا۔۔!”
================================
4۔ پھل یا سبزی لیتے ہوئے کوئی نرم یا خراب نکل آئے اور آپ سبزی یا فروٹ والے سے کہیں کہ، “یہ پھل یا سبزی مجھے خراب لگ رہی ہے۔۔!”
جواب: “او جناب! یہ خراب نہیں ہے، بس پیٹی میں تھوڑا دب جانے کی وجہ سے ایسا ہو گیا ہے، اندر سے ٹھیک ہے۔۔!”
================================
5۔ اگر کوئی رکشہ یا ٹیکسی والا کرایہ زیادہ بتائے اور آپ پوچھیں کہ، “جناب! کرایہ اتنا زیادہ کیوں ہے۔۔؟
جواب: “باؤ جی! (غورمنٹ) گورنمنٹ نے تیل (پیٹرول) ہی بڑا مہنگا کر دیا ہے، غریب بندہ کیا کرے۔۔!”
================================
6۔ شوہر رات کو گھر آئے اور بیوی پوچھے، “آج کہاں اتنی دیر لگا دی، آفس ٹائم تو کب کا ختم ہو چکا ہے۔۔؟”
جواب: “بیگم! آج باس نے ایکسٹرا کام دے دیا تھا، اِس لیے آتے آتے دیر ہو گئی۔۔!” (بھلے ہی کسی اور جگہ اپنا “ایکسٹرا” کام کر رہا ہو)
================================
7۔ بازار میں کسی بھی دُکان پر آپ مطلوبہ چیز کی قیمت کم کرنے پر دکاندار کو مجبور کریں تو۔۔۔!
جواب: “جناب! اتنی کم قیمت پر تو ہمیں پیچھے سے نہیں ملتی، ہم آپ کو کیسے اتنی کم قیمت پر دے سکتے ہیں۔۔!”
================================
8۔ ہوٹل پر کھانا کھاتے ہوئے پلیٹ، گلاس یا چمچ پر کوئی چیز لگی ہو اور آپ ہوٹل والوں کو شکایت کریں تو۔۔۔!
جواب: “جناب! برتن تو اچھی طرح دھوئے تھے، پھر بھی لائیے ہم تبدیل کر دیتے ہیں۔۔!”
================================
9۔ مرغی والے سے مرغی ذبح کروانے کے بعد اگر آپ پوچھیں کہ “جناب! کیا آپ نے مرغی کو قبلہ رُخ کر کے ذبح کیا تھا۔۔؟”
جواب: “او جناب! قبلہ رُخ کر کے ہی ذبح کی تھی، آپ فکر نہ کریں، ہمارا تو یہ روز کا کام ہے۔۔!”
================================
10۔ اگر دودھ والے سے پوچھو، “چاچا جی! دودھ میں پانی تو نہیں ملاتے۔۔؟”
جواب: “سرکار! جو مرضی قسم دِلوا لیں لے اگر ایک قطرہ بھی پانی کا ملایا ہو۔۔!”
================================
11۔ پرچہ دے کر بچہ گھر آئے اور ماں باپ پوچھیں کہ “بیٹا/بیٹی! پرچہ کیسا ہوا تھا۔۔؟”
جواب: “بس ایک سوال ٹھیک نہیں ہوا، باقی سب ٹھیک رہا۔۔!”
(وہ تو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بس ایک سوال ہی ٹھیک ہوا تھا)
================================
آپکے خیال میں کونسا سوال جواب زیادہ دلچسپ تھا، اور کیا آپ کا بھی کبھی اِن میں سے کسی ایک سے واسطہ پڑا ہے۔۔؟