کوئٹہ میں حساس اداروں نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
کوئٹہ میں حساس اداروں نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
کوئٹہ(زری نیوز)کوئٹہ میں حساس اداروں نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے 6افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے کچھ افراد تخریب کاری کی غرض سے کوئٹہ میں داخل ہوئے ہیں جہاں وہ حساس اداروں اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے انٹی ٹیررارسٹ فورس کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اے ٹی ایف اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے 6افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 4پاکستانی اور 2ازبک باشندے ہیں گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں دستی بم ، گولہ بارود ،اسلحہ ،اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کرلئے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد حساس اداروں اوراہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اگر خدانخواستہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجاتے تو وسیع ۔۔۔پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار ہونے والے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔