اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری29 اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا۔