پھانسیوں کے بعد جیلوں پر طالبان کے حملے کا خدشہ ریڈالرٹ جاری
طالبان نے جیلوں میں بند اپنے سزائے موت کے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے حملوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی
اسلام آباد(زری نیوز )کالعدم تحریک طالبان نے چاروں صوبوں کی جیلوں میں اپنے سزائے موت کے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے حملوں کی منصوبہ بندی کرلی،،وزارت داخلہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے جاری ریڈ الرٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سزائے موت پرپابندی ختم کرنے کے بعد تحریک طالبان پاکستان چاروں صوبوں کی جیلوں پر حملہ کرسکتی ہے، طالبان نے جیلوں میں بند اپنے سزائے موت کے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے، خیبرپختونخوا کی چارسنٹرل اورسات ڈسٹرکٹ جیلوں کو حساس ترین قراردے دیا گیا،ریڈ الرٹ کے مطابق دہشتگرد بنوں،ڈی آئی خان اورہری پورجیل پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں،پنجاب کی دو،بلوچستان کی پانچ،سندھ کی تین جیلوں پرحملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،بلوچستان کی مچھ، گڈانی، خضدار اور نوشکی جیل کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔