پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان ، پیٹرول 9 روپے سستا
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےعوام کوخوشخبری سناتےہوئے تیل کی قیمتیں کم کرنےکاکریڈٹ لےلیالیکن تیل قیمتوں میں کمی کا سہراعالمی منڈی میں کمی کوجاتا ہےیاحکومت کو یہ عوام خوب جانتےہیں۔
عالمی منڈی میں 5 ماہ میں خام تیل 49 ڈالرسستا ہوکرقیمت 66 ڈالرفی بیرل تک گرگئی ہے جس کے نتیجے میں اب پاکستان میں پیٹرول ہوگا9 روپے66 پیسےفی لیٹرسستا، نئی قیمت 84 روپے 53 پیسے فی لیٹرہوگی ہائی اسپیڈ ڈیزل میں سات روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوجائیگی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت 10 روپےفی لیٹر کمی کے بعد 103 روپےفی لیٹر ہوگی۔
مٹی کا تیل ہوگا 4 روپے ایک پیسے فی لیٹرسستا،نئی قیمت83 روپے 51 پیسے فی لیٹرپر آجائیگی لائٹ ڈیزل کی قیمت پانچ روپےفی لیٹر کمی سے 83 روپے 42 پیسےفی لیٹر ہوجائیگی۔
پیٹرولیم مصنوعات پر 6سے14 روپے پیٹرولیم لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہےماہرین کےمطابق لیوی اور جی ایس ٹی میں کمی کردی جائےتوعوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کےبعد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونی چاہیئے۔