ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے چودہ رکنی اور پہلے دو ون ڈے میچوں کے لئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
فاسٹ باؤلر عمر گل دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد حفیظ، اویس ضیاء، احمد شہزاد، عمر اکمل، سعد نسیم حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، وہاب ریاض اور رضا حسن شامل ہوں گے۔
ون ڈے میں اویس ضیاء، سعد نسیم، انور علی اور رضا حسن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی اور ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دو ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں ہو گی۔ جس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔