بھارتی اداکارہ سوستیکا مکھرجی زیورات چوری کرتے پکڑی گئی
ممبئی( 5نومبر 2014ء) بھارتی اداکارہ نے بیرون ملک اپنے ملک کا نام بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جہاں وہ سونے کے زیورات چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں بنگالی فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے جانے والی بھارتی اداکارہ سوستیکا مکھرجی نے زیورات کی دکان سے 255 ڈالر مالیت کی کانوں کی بالیاں چوری کرلیں تاہم وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بھارتی اداکارہ کی چوری کا پردہ فاش کردیا، شروع میں تو اداکارہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سونے کی بالیاں چوری نہیں کی بلکہ وہاں سے خریدی ہیں جس کی رسید بھی موجود ہے تاہم جب وہ ثبوت فراہم نہ کرسکی تو موصوفہ کو اپنا بیان بھی تبدیل کرنا پڑا جس کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ بالیاں غیر دانستہ طور پر ان کے بیگ میں رہ گئی ہوں۔دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ کے خلاف پولیس میں کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرانا چاہتا بس وہ بالیاں انہیں واپس لوٹا دی جائیں۔ سنگاپورکے قانون کے مطابق اگر کسی صارف پر دکان سے چوری کرنے کا الزام ثابت ہوجائے تو اسے کم از کم 10 سال جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔