بھارت : ڈاکوؤں نے 100 فٹ لمبی سرنگ بناکر بینک کا صفایا کر دیا
جیو نیوز – نئی دہلی……… بھارت میں ڈاکوؤں نے 100 فٹ لمبی سرنگ بناکر بینک کے لاکرز کا صفایا کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق شمالی ریاست ہریانہ کےعلاقے سونی پت میں ڈاکوؤں نے بینک کے نیچے 100فٹ لمبی سرنگ کھودی۔ پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں بنائی گئی سرنگ برابر والے سنسان گھر میں نکلتی تھی۔ ڈاکوؤں نے 86 بینک لاکرز سے اکاؤنٹ ہولڈرز کے قیمتی زیورات اور اشیاء کا صفایا کردیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔