مولانا عبدالعزیز کو فوری گرفتار کیا جائے اور لال مسجد اور جامعہ حفصہ کو جلا دیا جائے یا بند کیا جائےالطاف حسین
کراچی(زری نیوز)ایم کیو ایم کے قائد کے سربراہ الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو فوری گرفتار کیا جائے اور لال مسجد اور جامعہ حفصہ کو جلا دیا جائے یا بندکیا جائے ۔مولانا عبدالعزیز نے سانحہ پشاور کے شہدا کو دہشتگرد قرار دیا تھا ۔کراچی میں یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا یا جائے پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان کو ختم کرنا ہے طالبان کے فتنہ کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا
سانحہ پشاور میں شہید بچوں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے بڑی ریلی نکالی، جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنماء، سماجی و شوبز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کے بدترین واقعے کیخلاف، شہید بچوں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں بڑی ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کا آغاز نمائش سے ہوا جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں جلسہ عام جاری ہے۔متحدہ کی جانب سے منعقدہ ریلی میں نثار کھوڑو، حلیم عادل شیخ، نہال ہاشمی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی و شوبز شخصیات، ایم کیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف، شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے نعرے درج تھے۔