MCAT 2017 Entry Test Date Announced All Punjab
MCAT 2017 Entry Test Date Announced All Punjab, Read More: Mcat Test Preparation Material Free Download, All Subjects MCQs
Read More: Mcat Test Preparation Material Download
صوبہ بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ 20 اگست 2017 کو لیا جائے گا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسـز لاھورکے زیرِ اہتمام ہونے والے اس انٹری ٹیسٹ میں امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی
پنجاب کے 17 میڈیکل کالجز اور تین ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلیے تمام میڈیکل کالجز میں تعارفی سیمینارز جولائی کی مختلف تاریخوں میں منعقد ہوں گے
درخواست فارم کے ساتھ امیدوار بینک اسلامی لمیٹڈ کی کسی برانچ میں 500 روپے نقد داخلہ فیس جمع کرائے گا
ہر امیدوار کو اس کا رول نمبر اور امتحانی سنٹر ‘ ذریعہ موبائل یا ای میل فیس جمع کرانے کے تین دن کے اندر اندر جاری کردیا جائے گا
ہر امیدوار کو اس کا ایڈمیشن کارڈ جس پر اس کی تصویر اور مخصوص کوڈ ہوگا ‘ اس کے ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔ امیدوار داخلہ ٹیسٹ کیلیے 10 جولائی سے 28 جولائی تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے۔ 28 جولائی 2017 سہ پہر 4 بجے کے بعد رجسٹریشن بند کردی جائے گی۔
MCAT 2017 Entry Test Date Announced All Punjab
امیدوار داخلہ ٹیسٹ کیلیے 13 شہروں ‘ جنوبی پنجاب میں بہاولپور ‘رحیم یار خان’ ملتان اورڈیرہ غازی خان ‘
وسطی پنجاب میں لاہور ‘ فیصل آباد ‘ گجرات ‘گوجرانوالہ ‘ سرگودھا ‘ساہیوال اور سیالکوٹ جبکہ
شمالی پنجاب میں راولپندی اور حسن ابدال میں سے اپنی رہائش کے قریب کسی ایک شہر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ نصاب کے مطابق درسی کتب سے ہوگا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق کمرشل اکیڈمیز یا کمرشل کورسز سے تیاری امیدواروں کیلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں بیالوجی کے 88’کیمسٹری کے 58’ فزکس کے44 اورانگریزی کے 30 سوالات ہوں گے۔ انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے یعنی 150 منٹ ہوگا۔ مجموعی نمبر1100 ہوں گے۔ غلط جواب پر منفی مارکنگ بھی ہوں گی۔
غلط جواب دینے پر حاصل کردہ نمبروں میں سے ایک نمبر کٹے گا جبکہ جواب نہ دینے کی صورت میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔ یو ایچ ایس کی طرف سے سخت ہدایت کی گئی ہے کہ تمام امیدوار 20 اگست 2017 بروز اتوار صبح آٹھ بجے تک اپنے اپنے امتحانی مراکز تک پہنچ جائیں۔
08:15 بجے تمام امتحانی مراکز بند کردیے جائیں گے
اور بعد ازیں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔
یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہر امیدوار ایڈمیشن کارڈ کا پرنٹ ‘ درخواست فارم کے پرنٹ کی بنک سے مہرشدہ Candidate’s Copy ‘ امیدوار کا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم ساتھ لائیں۔ ان کے بغیر کسی امیدوار کو داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہر امیدوار صرف ایک ہی ایڈمیشن فارم جمع کراسکے گا جس پر ایک یا ایک سے زیادہ قسم کی نشستوں کو ٹِک کرسکے گا’ الگ الگ کیٹیگری کے لیے الگ الگ فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
مزید برآں ایم بی بی ایس یا
بی ڈی ایس کیلیے آپشن ایک ہی فارم پر دیے جائیں گے۔
میرٹ کے مطابق امیدواروں کو ان کی ترجیح کے مطابق داخلہ مل سکے گا۔
حفظِ قرآن ٹیسٹ میں 20 اضافی نمبروں کے حصول کیلیے ہر حافظِ قرآن امیدوار کو
یو ایچ ایس کا حفظِ قرآن ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
اوپن میرٹ کیلیے انٹری ٹیسٹ کے بعد کم از کم 84 فی صد نمبروں والے امیدوار ہی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔
مخصوص نشستوں پر داخلے کے خواہش مند امیدوار میٹرک ‘ انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان کے رزلٹ کارڈ ‘ داخلہ ٹیسٹ کا ایڈمیشن کارڈ ‘حفظِ قرآن کی سند ‘ ڈومیسائل کی تصدیق شدہ کاپیاں اور ایک عدد رنگین پاسپورٹ سائز تصویر ہمراہ لائیں گے، ڈومیسائل لازمی دستاویز ہے۔