Natural solution for Snore
سوتے ہوئے خراٹے مارنا ایک عمومی مسئلہ ہے، جو آپ کو نیند کی کمی کا شکار کر دیتا ہے اور نیند کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔
خراٹے مارنے والے اپنیا نامی بیماری (سوتے ہوئے سانس رکنے کا عمل) کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کے باعث وہ رات کو متعدد بار جاگ جاتے ہیں۔ ماہرین کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ سوتے ہوئے خراٹے مارنے والے افراد ہارٹ اٹیک کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو خراٹوں کے قدرتی علاج کے لئے چند گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
الکوحل اور نیند والی گولیوں سے بچاؤ
الکوحل یا نیند لینے والی گولیوں سے انسان گہری نیند میں چلا جاتا ہے اور گہری نیند خراٹوں کا بہت بڑا سبب ہے۔
وزن گھٹانا
زیادہ وزن خراٹوں کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے، وزن گھٹانے کیلئے خوراک کے ساتھ سب سے زیادہ توجہ ورزش پر دیں۔
سانس میں آسانی پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال
بازار میں ایسے بے شمار سپرے ملتے ہیں، جو سانس لینے کی صلاحیت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اگر آپ ناک یا گلے کے کسی مسئلہ کا شکار ہیں توضرورایسی ادویات کا استعمال کریں جس میں مینتھول ( ست پودینہ) پایا جاتا ہو، کیونکہ ست پودینہ سانس کے راستوں کو کھول دیتا ہے۔
سونے کی حالت
ہر شخص اپنے طریقے سے سوتا ہے، کچھ لوگ ایک طرف تو کچھ الٹے سوتے ہیں۔ لیکن اہم چیز یہ ہے کہ جب بھی آپ خراٹے لینے لگیں تو اپنے سونے کی پوزیشن کو بدل لیں، اس سے آپ فوراً خراٹے چھوڑ دیں گے۔
ڈیری مصنوعات
رات کو ڈیری مصنوعات کا استعمال کرنے والے لوگ اکثر گلے میں بلغم پیدا ہونے جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، اور پھر یہی چیز خراٹوں کا باعث بن جاتی ہے، لہذا شام کے وقت ایسی خوراک سے پرہیز کریں۔
تمباکو نوشی کا خاتمہ: تمباکو نوشی گلے کے ٹشوز کو بھڑکا دیتی ہیں، جو بعدازاں خراٹوں کا باعث بنتے ہیں۔
نتھنوں کی صفائی
رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح ناک صاف کریں
English version
Snore while sleep is a general strike, which makes you vulnerable to lack of sleep and lack of sleep is a huge problem.
Who Snores suffer apnea named disease which cause (stop breathing while sleeping process), due to which they are waking up several times at night. Experts say that even those who takes snoring during sleeping may be a victim of a heart attack. Here we give you a few home remedies for the solution of snoring.
Avoiding alcohol and sleeping pills:
Alcohol or taking sleeping pills man goes into deep sleep and deep sleep is a major cause of organic.
Weight loss:
The weight increases the chances of snores, put your attention on exercise less then food to lose weight.
Breathe easy things to use:
There are numerous Spray which are available in the market, which tend to increase breath ability. If you are facing the problem of Nose or throat then definitely you are using the menthol medication (mint catalog) are found, the mint catalog opens breath route.
Sleeping Condition:
Everyone has their own way to sleep, some people sleep left and some right. But the important thing is that when you take the snoring, then change your sleeping position, and it will leave you snoring away.
Dairy products:
Dairy products to the people who often suffer from problems like throat mucus are produced, and then it becomes a source of snore matter, so abstain from food that evening.
Eliminate Smoking:
Smoking does provoke throat tissues, which eventually lead to snores.
Nostrils Cleaning:
Clean nose at night before going to sleep well for get rid of snores. 🙂