پرکشش نمبر پلیٹ کا جنون
دوحہ (آن لائن)خلیجی ملک قطر میں گاڑیوں کی پْرکشش لائسنس نمبر پلیٹ کا جنون اس حد تک آن پہنچا ہے کہ تازہ نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ کروڑوں ریال میں فروخت ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیٹرا تھری ڈبل فائیو یعنی 333355 نمبر پلیٹ پر 20 کروڑ درہم یا ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی بولی لگی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ 19 نمبروں میں شامل تھی جن کی نیلامی کا اعلان قطری وزارتِ داخلہ نے پانچ دن پہلے کیا تھا۔ سب کی سب نمبر پلیٹس عدد تین سے شروع ہوتی ہیں۔
دوحا نیوز کے مطابق گاڑیوں کی لائسنس پلیٹس حاصل کرنے والے افراد کو دو دن کے اندر اندر رقم ادا کرنا ہو گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں پانچ ہزار چار سو بانوے ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور اس کے علاوہ وہ خصوصی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کا حق کھو دیں گے۔
اخبار کے مطابق خلیجی ممالک میں ایسے نمبر پلیٹس اور موبائل فون نمبرز اس وجہ سے لئے جاتے ہیں کہ انہیں یاد رکھنا آسان ہو اور خاص کر ان میں یوم پیدائش کی مناسبت سے نمبرز دستیاب ہوں۔