Real Friends Kon Hain Janiye
لندن: اس وقت دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کی بھر مار ہونے کی وجہ سے ورچوئل ورلڈ پر دوستوں کی کمی نہیں رہی مگر حقیقت تو یہ ہے کہ انسان کے حقیقی دوست یا ساتھی صرف پانچ ہی ہوتے ہیں جنھیں وہ خود بچپن ، دفتر یا اسکول وغیرہ میں بناتا ہے ۔
یہ بات برطانیہ میں کی جانیوالی سروے نما تحقیق کے دوران سامنے آئی ۔ خواتین میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق لوگ اس فرد کو ہی حقیقی دوست سمجھتے ہیں جو ہنگامی حالات میں ان کی مدد کے لیے آگے آئے ۔ تحقیق کے دوران تین چوتھائی خواتین نے بتایا کہ ان کے حقیقی دوست وہ ہیں ۔
جو بچپن میں بنے جب کہ نصف نے یہ درجہ اپنے دفتری ساتھیوں کو دیا ۔ اکثر خواتین نے کہا کہ حقیقی دوست وہی ہوتا ہے جو وفادار ،قابل اعتماد اور ہم خیال ہو ۔ سماجی رابطوں پر کی جانیوالی دوستی زیادہ تر وقت گزارنے کے لیے ہوتی ہے اس میں سے بہت کم افراد ضروت پڑنے پر یا کسی مشکل وقت میں مددکے لیے آگے آگے ہیں۔