Teachers kay lye Biometric system
لاہور۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکولز پنجاب نے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے جدید مشینوں کے ذریعے حاضری کے نظام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری اسکولز میں پرانے رجسٹر کی بجائے اب الیکڑانک مشین پر حاضری لگائی جائے گی۔
اساتذہ دن میں تین بار فنگر پرنٹ کر کے حاضری لگائیں گے۔ اسکول پہنچنے پر مشین میں فنگر لگائی جائے گی جس کے بعد ہاف ٹایم یعنی بریک میں اورپھر چھٹی کے وقت حاضری لگے گی۔